۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ  سید  ساجد  علی  نقوی

حوزہ/ علامہ  ساجد علی نقوی  نے عقائد کے حوالے سے انحراف کو سختی سے مسترد کیا ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد تشیع کے عقائد و نظریات کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

حوزہ  نیوز  ایجنسی کی رپورٹ  کے  مطابق  شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی میں برسی قائدین ملت جعفریہ پاکستان و شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کے اجتماع سے قائد ملت جعفریہ پاکستان  حجت  الاسلام  والمسلمین  سید ساجد علی نقوی نے براہ راست ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا۔

اس موقع پر کارکنان عہدیداران علماء کرام و سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مرحوم قائدین علامہ سید محمد دہلوی، مرحوم قائد مفتی جعفر حسین شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف الحسینی ؒ کا ذکر کرتے ہوئے مختصر ان کی سیاسی و مذہبی جدوجہد پر پروشنی ڈالی زکواۃ آرڈنینس کی جدوجہد ایم آر ڈی کا سیاسی اتحاد سمیت مخلتف موضوعات پر گفتگو کی اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ  سید  ساجد  علی  نقوی  کا کہنا تھا کہ قائدین اور قوم کے شہداء کی جدوجہد کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی محسنوں کی صلاحیتوں اور ان کی زندگی و جدوجہد سے استفادہ کرتے ہوئے اس نظام کو آگے لیکر چلنا ہے ساتھ ساتھ انہوں نے تنظیمی و سیاسی پیشرفت اور تنظیمی اخلاقی سیاسی تربیت پر بھی زور دیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عقائد کے حوالے سے انحراف کو سختی سے مسترد کیا ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد تشیع کے عقائد و نظریات کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .